وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر سمندری امور سید علی حیدر زیدی اور معاونِ خصوصی محمود مولوی کی ملاقات

34

اسلام آباد،24دسمبر(اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر سمندری امور سید علی حیدر زیدی اور معاونِ خصوصی محمود مولوی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ملاقات میں بلیو اکانومی کے ذریعے خطے کی اقتصادی خوشحالی میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر گفتگوکی گئی۔

ملاقات میں  وزرات سمندری امور کے اقدامات کی بدولت ملکی زرِ مبادلہ میں اضافے ، وزارتِ سمندری امور کی ریسٹرکچرنگ اور فشریز کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات پر  بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم نے وزارت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اقدامات پر عملدرآمد کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد