میرپور خاص؛پی ٹی آئی کیجانب سے کالے بلدیاتی قانون کیخلاف پوسٹ آفس چوک سے میونسپل کمپلیکس تک  احتجاجی ریلی نکالی گئی

58

میرپورخاص،24دسمبر ( اے پی پی): پاکستان تحریک انصاف کیجانب سے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف پوسٹ آفس چوک سے میونسپل کمپلیکس تک  احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ریلی میں شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء نے سرداری نظام نامنظور، زرداری نظام نامنظور کے نعرے لگائے۔

 ریلی سے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، پی ٹی آئی میرپورخاص کے صدر آفتاب قریشی، ریجنل صدر خانصاحب اکبر پلی، مرکزی رہنماء حاجی نثار آرائین اور دیگر  نے خطاب کیا۔حلیم عادل شیخ  نے  ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرپورخاص کی عوام نے بھی کالے قانون کو رد کردیا ہے،

سندھ کی عوام اس کالے قانون کے خلاف روڈوں پر ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام پر زرداری اور باجاری نظام مسلط نہیں ہونے دیں گے، سندھ حکومت اس ایکٹ کے ذریعے ون ونڈو آپریشن کرنا چاہتی ہے۔

 حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت کو کرپشن کے لیے صرف ایک وزیر چاہیے،

وزیر اعلیٰ سندھ اپنی خفت مٹانے کے لیے سب اختیار اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں،

قبضہ مافیا اب سندھ پر اپنا جعلی قبضہ کرنا چاہتے ہیں،

یہ نظام سندھ کی تباہی کا نظام ہے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ تحریک سندھ کے ہر شہر گاؤں تک پہنچ چکی ہے،خیرپور میں طلباء خوشبو بھٹی کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، یہ وڈیروں کی بگڑی ہوئی اولادیں ہیں، فوزیہ خاصخیلی کے ورثاء پریس کلب کے باہر انصاف کے منتظر ہیں، ایک سال سے بچی لاپتہ ہے پولیس خاموش ہے۔

سورس: وی این ایس، میرپور خاص