یوم قائد: چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں  تقریب کا انعقاد

53

ملتان، 25 دسمبر (اے پی پی ):سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلی و چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن  بیورو آفس میں یوم قائد کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ سپروائزر چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان شفاعت ظفر نے کی۔تقریب کی مہمان اعزاز فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان آصفہ سلیم ملک تھیں ۔

ترجمان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نوید مختار کے مطابق تقریب میں بچوں نے قائد اعظم کی حالات زندگی جدوجہد آزادی کے حوالے سے تقاریر کیں، ملی نغمے اور مختلف ٹیبلوز پیش کئے۔

اس موقع پر  ڈسٹرکٹ سپروائزر چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر، فوکل پرسن آصفہ سلیم ملک نے یوم قائد کے موقع پر بچوں کے ساتھ کیک کاٹا ۔

تقریب میں ادارے میں رہائش پذیر بچوں اور سٹاف نے شرکت کی ۔

سورس: وی این ایس ، ملتان