جوہرآباد؛بلوچستان میں دہشتگردوں کیساتھ مقابلے میں شہید ہونیوالے لانس ناٸیک منظر عباس کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

74

جوہرآباد،25دسمبر(اے پی پی):بلوچستان میں دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونیوالے لانس ناٸیک منظر عباس کی نمازِ جنازہ   محب پور(خوشاب) میں ادا کر دی گئی۔شہید کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

لانس ناٸیک منظر عباس چار بہنوں کا اکلوتا بھاٸی تھا،انکے والد صاحب فوت ہو چکے ہیں۔لانس ناٸیک منظر عباس نے زندگی میں کافی مشکلات کے بعد پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کی ،لانس ناٸیک منظر عباس کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔

سورس: وی این ایس، خوشاب