چشتیاں: تھانہ صدر چشتیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد، ڈی پی او نے سائلین کے مسائل حل کرنے کیلئے احکامات جاری کیے

21

چشتیاں، 25 دسمبر(اے پی پی  ): وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ہدایت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارنے تھانہ صدر چشتیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ڈ ی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری پر سائلین کے مسائل تفصیلی طور پر سنے اوران کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈ ی پی او بہاولنگر نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل پولیس کی اولین ترجیح ہے جبکہ کوشش کی جارہی ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں۔

 اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر کا مزید کہنا تھاکہ عوام اور پولیس کے درمیان حائل خلیج کو دور کیا جارہا ہے۔ میرے دورازے عوام الناس کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں لوگ جب چاہیں بلا جھجک اپنے مسائل کے حل کے لیے دفتر پولیس آسکتے ہیں۔

ڈی پی او کی ہدایت پر تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز نے بھی عوام کوان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے اپنے اپنے سرکل ہائے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

سورس : وی این ایس ، چشتیاں