اسلام آباد،26 دسمبر (اے پی پی ): وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے حوالے سے لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا،جس دوران پارلیمنٹ ہاﺅس اور دیگر عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔
تقریب میں قائداعظم کے پیغامات خصوصی طور پر آویزاں کئے گئے۔اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔
تقریب میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سمیت سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اور وزارت اطلاعات کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جبکہ تقریب میں عام شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
سورس : وی این ایس ، اسلام آباد











