اوکاڑہ بائی پاس پر تیز رفتاربس الٹ گئی، 4 افراد زخمی

101

اوکاڑہ،26دسمبر( اے پی پی): اوکاڑہ بائی پاس پر تیز رفتاربس الٹ گئی، خاتون اور مَرد سمیت  4 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق  قومی شاہراہ اوکاڑہ بائی پاس جمالی چوک کے قریب تیز رفتارنان اے سی بس اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں 1 خاتون اور 3 مَرد زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز اور فائر ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سورس : وی این ایس ، اوکاڑہ