کرسمس کے موقع پر  سیاحوں کا مری میں رش،مال روڑ پر رونقیں لگ گئی

58

مری،26دسمبر(اے پی پی):کرسمس کے موقع پر ملک بھر سے ملکہ کوہسارمری میں سیاحوں کاسیلاب امڈ آیا، سڑکوں پر ہر طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں اورمعروف سیاحتی مرکز مال روڈ پرہرطرف سیاح فیملیوں کاغیرمعمولی رش ہے، جس کے باعث تل دھرنے کی جگہ نہیں ہے، موسم بھی انتہائی سرداوردلفریب ہے۔

 سیاح مال روڈ کی سیراورچہل قدمی کے دوران گرم چائے کافی اورسوپ کے مزے لے رہے ہیں، گرم ملبوسات اورخشک میوہ جات کی خریداری بھی بڑھ گئی ہے۔

 ہوٹلوں اورگیسٹ ہاوسزسمیت سرکاری ریسٹ ہاوس بھی سیاحوں سے بھر گئے ہیں، سیاستدانوں اوربیوروکریٹس کی فیملیاں بھی ویک اینڈ منانے مری پہنچ گئے ہیں۔

 سیاحوں کے رش کے باعث تفریحی مقامات کی رونقیں بھی لوٹ آئی ہیں۔

سورس: وی این ایس، مری