اوکاڑہ؛ دیپالپور سٹی پولیس نے مشکوک شخص سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی

63

اوکاڑہ،26دسمبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کےاحکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران دیپالپور سٹی پولیس نے ڈیرہ بلال عمربودلہ کے قریب ایک مشکوک شخص کو روکا، جسکی تلاشی کے دوران دو پیکٹ چرس وزنی 1100گرام اور 1090 گرام برآمد کر لئے اور اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ملزم  کا نام جابر علی ولد محمد سلیم سکنہ لالوجسرائے دیپالپور ہے۔

سورس: وی این ایس،اوکاڑہ