وہاڑی،27 دسمبر(اے پی پی )؛ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی کی ہدایت پر کاروائیاں جاری ،گزشتہ تین یوم میں 87جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا،مختلف کاروائیوں کے دوران 31 منشیات فروشوں گرفتار اور ان کے قبضہ سے 10کلو چرس اور 776لیٹر شراب برآمد کی گئی کاروائیوں کے دوران 11 عدد پسٹل, 3بندوق اور 1 ریوالور بھی برآمد کیا گیا۔











