میرپورخاص؛بانی پاکستان قائد اعظم کی سالگرہ پر پیس میرپورخاص باکسنگ ٹورنمنٹ کا انعقاد

48

میرپورخاص،27 دسمبر (اے پی پی): بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی 146 ویں سالگرہ کے  موقع پر قائد اعظم محمد علی جناح پیس میرپورخاص باکسنگ ٹورنمنٹ  کا انعقاد گاما اسٹیڈیم میں   کیا   گیا، جس میں 5 اضلاع میرپورخاص، حیدر آباد، ٹنڈو آدم، عمرکوٹ، سانگھڑ کے چوالیس  کلو گرام  سے  اکاسی کلو گرام  تک کے مختلف ویٹ کے 26  باکسروں نے حصہ لیا ۔

اس موقع پر  تاجر ملک محمد اسلم نے کہا کے  کھیلوں کے مقابلے کرانے سے بچوں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے اور آپس میں برداشت کا مادہ پیدا ہوتا ہے جو کہ انکی زندگی میں برائیوں سے بچنے اور انکی کامیابی کا سبب بنتا ہے۔

 اس موقع پر امین بھائی، عبدالرحمان، حیدر اسماعیل عمرانی، سرپرست اعلی ڈیژنل باکسنگ ایسوسی ایشن غوث محمد پٹھان،  سیکریٹری  ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن محمد سلیم بلوچ، ڈاکٹر شوکت علی ملک، عبدالمجید بلوچ  نے کہا کے  انتظامیہ اور کھیلوں کے محکمے کے افسران کو تمام اضلاع میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیئے اپنا بھرپور کردار ادا کرناچاہیے تاکہ بچوں میں اپنا مقام بنانے اور بہتر صحت کا رجحان پیدا ہو۔

 ٹورنمنٹ  کے فاتح  میرپورخاص کے عبدالمنان قرار پائے، مقابلوں میں  پہلی پوزیشن میرپورخاص نے حاصل کی جس کی  ٹرافی کوچ امجد بلوچ، دوسری پوزیشن حیدر آباد کی ٹرافی عاقب خانزادہ اور تیسری پوزیشن کی ٹرافی ٹنڈو آدم کے سرور کمانڈو نے  وصول کی۔