برفباری سے متاثرہ ایبٹ آباد مری روڑ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا

49

ایبٹ آباد، 27 دسمبر (اے پی پی ): برفباری سے متاثرہ شاہراہ سے برف کو صاف  کر کے ایبٹ آباد مری روڑ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ہے ۔

 ترجمان جی ڈی اے احسن حمید کے مطابق ایبٹ آباد مری روڑ ٹریفک کیلئے  مکمل  طور پربحال ہے ، سیاح غروب افتاب اور علی الصبح سفر سے اجتناب کریں۔انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے سٹاف سیاحوں کی معاونت کیلئے 24 گھنٹے فیلڈ میں رہے گا، دوران سفر سیاح اور مقامی افراد چینز کا استعمال کریں۔