ملتان، 28 دسمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے دیہی علاقوں میں مختلف مواضعات کی موبائل آن لائن ڈیجیٹل گرداوری کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ڈیجیٹل گرداوری کے ذریعے فصلوں کا آن لائن ریکارڈ مرتب ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ باردانہ کی فراہمی اور کسانوں کو سبسڈی میں بھی مدد ملے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع ملتان ڈیجیٹل گرداوری میں نمایاں پوزیشن پر ہے ، ڈیجیٹل گرداوری سے زرعی رقبوں پر کاشت کے اعداد و شمار بھی حاصل ہونگے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی انکے ہمراہ تھے۔











