چنیوٹ، 28 دسمبر ( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید کی نگرانی میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ کروڑوں روپے مالیت کی 112کنال زرعی زمین واگزار کروا لی گئی، آپریشن موضع جانی شاہ تحصیل بھوانہ میں کیا گیا۔اس زمین پر عرصہ دراز سے لوگوں نے قبضہ کیا ہوا تھا۔ زمین کی مالیت 3 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، کسی کو سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایسے عناصر کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا، سرکاری زمین کے ایک ایک انچ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ رواں ماہ ضلعی انتظامیہ 48کروڑ روپے سے زائد 1953کنال زرعی زمین قبضین سے واگزار کروا چکی ہے اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا۔
آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ خرم شہزاد بھٹی دیگر ریونیو افسران اور پولیس کے جوان بھی موجود تھے۔











