رواں برس پاکستان میں چاول، گندم اور گنے کی فصل میں 1100 ارب روپے کا تاریخی اضافہ ہوا ہے؛چوہدری فواد حسین

48

اسلام آباد،28دسمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ  اس وقت پاکستان میں زرعی شعبہ حکومت کی اہم ترجیح ہے، گزشتہ دو سالوں میں زرعی پیداوار میں بے پناہ کامیابیاں ملی ہیں، ہماری کپاس، گنے، چاول، گندم اور مکئی کی فصلوں کی پیداوار میں بہتری آئی ہے، گندم، چاول اور گنے کی تاریخی پیداوار ہوئی ہے، 1100 ارب روپے اضافی زرعی شعبہ میں گئے، رورل سیکٹر میں ٹریکٹروں، موٹر سائیکلوں، زرعی ادویات کی خریداری میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں ڈی اے پی کی قیمت تقریباً 12 ہزار روپے ہو گئی ہے، ڈی اے پی پاکستان نہیں بناتا، 70 فیصد ڈی اے پی درآمد کی جاتی ہے۔