اسلام آباد،28دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک میں تمام تعلیمی بورڈز کی زیرنگرانی امتحانات کے معیار کو یکساں بنانے، تعلیمی دستاویزات کی تصدیق اور بورڈ کے مابین رابطہ اور تعاون کو بڑھانے کے لئے کابینہ نے انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن ایکٹ 2021ءکے مسودہ کی اصولی منظوری دی ہے ۔











