پاکستان میں یوریا کی قیمت کم ہے، بیرون ملک سمگلنگ کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا؛ وفاقی وزیر سید فخر امام

44

اسلام آباد،28دسمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے وزیر برائے صنعت و پیداوار خسرو بختیار کے ہمراہ  پریس کانفرنس  سے خطاب  میں کہا ہے کہ رواں سیزن کے دوران  ملکی ضرورت پورا کرنے کے لئے گزشتہ سال کے مقابلے میں 17.6 فیصد یوریا موجود ہے، وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر مانیٹرنگ کا ایک مربوط نظام بنایا ہے، جس سے یوریا کی تقسیم  میں مزید بہتری آئے گی، ہم ملک میں یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں، فرٹیلائزر پلانٹس کے پاس 65 ہزار میٹرک ٹن یوریا موجود ہے، بین الاقوامی سطح پر یوریا کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں پیداوار میں اضافہ اور قیمتوں میں کمی آئی ہے، وفاقی حکومت کی کوشش ہے کہ یوریا کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ میں کمی لائی جائے، پاکستان میں یوریا کی قیمت کم ہے، بیرون ملک سمگلنگ کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا ہے ۔