مری ، 29 دسمبر (اے پی پی ): ملکہ کوہسار مری میں دو دنوں کی برفباری کے بعد سورج نے کرنیں بکھیر لی ہیں اور موسم میں نکھار آ گیا ہے تاہم ملک بھر سے سیاحوں کی آ مدورفت کاسلسلہ جاری ہے ۔ٹھنڈے موسم کے باوجود مری سیرو تفریح کے لئے آ نے والوں کا خاصہ رش ہے ۔
سال بھر برفباری کے سیزن کے انتظار کے بعد سال کے آخر میں قائد اعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس ڈے سے پنجاب میں چھٹیوں اور بروقت پہلی برفباری نے یہاں کاروبار کو چار چاند لگا دئیے ہیں ۔
برف باری کی سفیدی نے درختوں اور پودوں کو پھولوں کی طرح موتی نما بنا دیا ہے اور ہر طرف چمک ہی چمک دکھائی دے رہی ہے۔











