بورےوالا؛فلورمل میں لگی  آگ پر قابو پالیا گیا،لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر  

29

 بورےوالا ، 30 دسمبر (اے پی پی ):نواحی علاقہ گگو منڈی میں واقع فلورمل کی دوسری منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پہلی اور دوسری منزل سمیت پوری فلور مل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقع کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امداری کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری میں پھنسے تمام مزدوروں کو بحفاظت باہر نکال لیا اور 20 سے زائد فائر فائٹرز نے 6 فائر ٹینڈرز کی مدد سے مسلسل تین گھنٹے کی محنت سے آگ پر قابو  پالیا۔ فیکٹری کی دوسری منزل پر لکڑی کا کام زیادہ ہونے کی  وجہ سے آگ کافی پھیل گئی تھی جس کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو آگ بھجانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آگ کے باعث فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی مشینری، گندم، آٹا اور قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

 ریسکیو آفیسر کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا جارہا ہے تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے