لاہور ، 31 دسمبر (اے پی پی ): وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ملاقات کی ، ملاقات میں آنے والے پی ایس ایل سیزن اور کرکٹ کے مجموعی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کی اصولی منظوری دی اور چئیرمین پی سی بی کو ہدایت کی کہ اس کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
چئیرمین پی سی بی نے وزیر اعظم کو سٹیڈیم کی تعمیر 2025 تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔











