جلالپورپیروالا،31 دسمبر (اے پی پی ): ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر نے کہا ہے کہ پولٹری فارمز اور پولٹری و مویشیوں کی خوراک کی تیاری و فروخت کرنے والے تجدیدِ لائسنس برائے سال 2022 کروائیں۔
ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جمعہ کو یہاں جلالپور پیر والہ میں قائم نجی پولٹری فارمز، فیڈ مِل اور کھل ونڈا شاپس کےدورہ کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جانوروں اور پولٹری کی خوراک کی تیاری و فروخت کے لیے پنجاب اینیملز فیڈ سٹف اینڈ کمپاونڈ فیڈ ایکٹ 2016جبکہ پولٹری فارمز کا کاروبار کرنے والوں کے لیے پنجاب پولٹری پروڈکشن ایکٹ 2016 نافذ العمل ہے۔اس سلسلے میں جانوروں اور پولٹری کی خوراک کی تیاری و فروخت کرنے والوں اور پولٹری فارمز کا کاروبار کرنے والوں کو جاری کردہ لائسنس کی معیاد 31 دسمبر 2021 کو ختم ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ متعلقہ قوانین کے مطابق بغیر لائسنس کے پولٹری فارم چلانا اور خوراک کی تیاری و فروخت جُرم ہے۔ جس پر قید اور بھا بےری جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے ۔











