اوکاڑہ؛ڈپٹی کمشنر کا سبزی منڈی کا دورہ، سبزیوں کے نرخ چیک کئے، بولی کے عمل کا جائزہ لیا

50

اوکاڑہ،31دسمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجازنے سبزی منڈی کا دورہ کیا ۔ انہوں نے سبزی منڈی میں سبزیوں کے نرخ چیک کئے اور سبزیوں پر بولی کے عمل کا جائزہ بھی لیا ۔

 ڈپٹی کمشنر نے کسان پلیٹ فارم پر سبزیاں بیچنے والے کاشتکاروں سے گفتگوبھی کی اور اندراج و شکایت رجسٹر بھی چیک کیا ۔انہوں  نے کہا کہ سبزی منڈی اور عام مارکیٹ میں تازہ سبزیوں و پھلوں کی فراہمی میں کاشتکار کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، کاشتکاروں کو جائز منافع ملنا ان کا حق ہے لیکن گراں فروشی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا اور خصوصاََ مقررہ نرخوں پر اشیائے خورو نوش کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، اشیائے خورونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور مقررہ نرخو ں پر فروخت کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ وہ سبزیوں و پھلوں کے نرخوں کی چیکنگ کے سلسلہ میں منڈی میں موجود رہیں اور سبزیوں کی مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنائیں ۔