ہم عزم  کریں کہ  نئے سال میں  پاکستان   کی  ترقی اور خوشخالی  کیلئے اپنا کردار ادا کریں  گے؛ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور

37

لاہور، یکم جنوری(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم عزم  کریں کہ  نئے سال میں  پاکستان   کی  ترقی اور خوشخالی  کیلئے اپنا کردار ادا کریں  گے۔سالِ نو کے آغاز پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے ویڈیو پیغام اور ٹویٹ میں مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حقوق کی جدوجہد میں ہم ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں، علاوہ ازیں عمران خان کی قیادت میں ایک مضبوط پاکستان کے قیام کی جدوجہد جاری رہے گی۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہمارا عزم درپیش چیلنجز سے زیادہ بلند ہے، نیا سال قوم کیلئے امید کی کرن ثابت ہو گا،انشاء اللہ نیا سال پاکستان کی ترقی اور امن واستحکام کا سال ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ  2022 کا پاکستان ماضی کی نسبت زیادہ خوشحال، مضبوط اور ترقی یافتہ ہوگا،پاکستان کو پرامن اور حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، کشمیری اور فلسطینی عوام کی آزادی کیلئے انکے ساتھ ہیں۔ کسی  قر بانی سے دریغ نہیں کرینگے پوری قوم پاکستان کو کورونا سے پاک کر نے کیلئے بھی ذمہ داری پوری کر ے۔

سورس:وی    این ایس، لاہور