کوئٹہ 03 جنوری (اے پی پی): ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق بلوچستان کی عوام کا ہے۔ صوبے کے وسائل صوبے ہی میں استعمال ہونگے۔ وفاق بلوچستان سمیت کسی کے حقوق استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاق کی سب سے اولین ترجیح ہے۔ ریکوڈک کاپر گولڈ مائینز کیس پر بلوچستان اسمبلی ارکان کو ان کیمرہ بریفینگ صوبائی حکومت کا اچھا قدم ہے۔ مہنگائی کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آئیندہ تین سے چار ماہ میں قیمتیں کم ہوجائیں گی۔ وزیراعظم کی قیادت میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہیں۔











