پاراچنار،04 جنوری (اے پی پی):ملک کےدیگر علاقوں کے طرح ضلع کرم میں کل سے جاری برف باری کے باعث سردی کے شدد میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ سیاح ، پاراچنار کے سیاحتی مقامات میکئے،زیڑان،لقمان خیل،شلوزان،پیواڑ،تری ، سنٹرل کرم پاک افغان بارڈر تک برف باری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔
علاقے میں سوختنی لکڑی کے قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں اور فوٹو گرافی میں مصروف بڑے چھوٹے گرم چائے سے بھی محضوظ ہو رہے ہیں ۔سیاحوں نے کوہاٹ،ٹل،ہنگو و دیگر علاقوں سے برف باری سے لطف اندوز ہو نے کے لئے پاراچنار کا رخ کرلیا ہے۔سیاحوں کا کہنا ہے کہ حکومت پاراچنار کے ان سیاحتی مقامات کو سیاحتی درجہ دے تاکہ سیاحوں کو سہولیات فراہم ہو سکیں۔











