یوم حق خود ارادیت کشمیر؛ عوامی آگاہی کیلئے  دستخطی مہم کا انعقاد

51

اسلام  آباد ، 05  جنوری (اے پی پی ): 5 جنوری ،یوم حق خود ارادیت کشمیر کی مناسبت سے  سینٹورس مال اسلام آباد  میں عوامی آگاہی کیلئے ایک دستخطی مہم کا انعقاد کیا گیا،مہم کا مقصد جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں پر شعور بیدار کرنا تھا۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی اور چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشال حسین ملک سمیت دیگر اہم شخصیات نے مہم میں شرکت کی۔ شہریوں کی بھی ایک بڑی تعداد نے دستخطی مہم میں حصہ لیا۔

سورس:وی  این ایس، اسلام آباد