پشین ؛ لوکل بس الٹنے سے 15  افراد زخمی ہوگئے

98

پشین،05 جنوری ( اے پی پی ): پشین میں لوکل بس الٹنے سے 15  افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

منزرئی سے پشین شہر جانے والی لوکل بس بند خوشدل خان کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے  میں 15 افراد زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہی لیویز موقع پر پہنچیں اور  زخمیوں کو سول ہسپتال پشین منتقل کر دیا گیا ہے ،جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، زخمیوں میں  خواتین بھی شامل ہے ۔

سورس:وی این ایس، پشین