جلالپورپیروالا ،06 جنوری (اے پی پی ): آرپی او ملتان جاوید اکبر ریاض نے سی ٹی او ملتان عمران جلیل غلزئی اور دیگر پولیس آفیسران کے ہمراہ جلالپورپیروالا کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے تھانہ سٹی و تھانہ صدر کی انسپکشن کی تمام ریکارڈ چیک کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں قیدیوں سے بھی گفتگو کی ۔
آرپی او ملتان نے ٹریفک سیکٹر جلالپورپیروالا آفس کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر قائم 15 سنٹر کو چیک کیا۔انہوں نے پولیس خدمت مرکز کےلیے مختص کی جانے والی جگہ و تھانہ صدر کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کو بھی چیک کیا۔
میڈیا بریفنگ کے دوران آرپی او ملتان کا کہنا تھا پورے ضلع ملتان کی پولیس کے نظام کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جارہا ہے جس سے پولیس جرائم پیشہ افراد سے نمٹنے کےلیے جدید خطوط پر کام کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ہم نے عوام اور پولیس کے درمیان بہتر رابطہ کاری کےلیے ایف ایم 88.8 ایپ کا اجرا کردیا ہے، جلد جلالپورپیروالا میں پولیس خدمت مرکز کام شروع کردیا ہے، جہاں پر عوام کو پولیس خدمات ایک ہی جگہ مہیا ہوں گی۔











