ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک، مسلسل بارش کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کے نشیبی علاقوں کے ہنگامی دورے

27

لاہور 7 جنوری (اے پی پی ):مسلسل اور طوفانی بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری کا ایس ڈی او واسا اور سٹاف کے ہمراہ حاجی کیمپ ،ریلوے اسٹیشن اور ملحقہ علاقوں کا دورہ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم کا چندرائے روڈ اور کچا جیل روڈ کا دورہ، ایس ڈی او واسا بھی ان کے ہمراہ تھے بارشی پانی کے نکاس کا بطور خاص جائزہ لیا گیا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ بارشی پانی کو نکالنے کا عمل تیزی سے جاری ہے ڈیوٹی پر مامور واسا ملازمین کو جلد سے جلد بارشی پانی کو نکالنے کی ہدایات کی گئی ہیں اور واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکاران مستعدی سے فیلڈ میں موجود ہیں۔