لاہور7جنوری(اے پی پی):وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ٹھوس اقدامات سے صوبے کے عوام کو فائدہ پہنچے گا اورانہیں ان کی دہلیز پر سروس مہیا ہوگی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈویژنل سنٹرز کو فعال کیا جائے گا،جنوبی پنجاب میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کا پراجیکٹ اگلے مالی سال شروع کیا جائے گا۔











