علامہ اقبال سپیشل اکنامک زون کو جلد گیس فراہم کردی جائے گی،  وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر

59

فیصل آباد۔7جنوری  (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے جمعہ کی رات مقامی ہوٹل میں بزنس کمیونٹی اور میڈیا سے خطاب  کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال سپیشل اکنامک زون کو جلد گیس فراہم کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے، معاشی اعشاریے بہتر ہورہے ہیں، قدرتی گیس کے ذخائر میں سالانہ 9 فیصد کے حساب سے کمی ہورہی ہے، 2030 تک 70 فیصدبجلی کی پیداوار لوکل کوئلے اور ہائیڈل پر منتقل ہو جا ئے گی۔