پاکستان بیت المال کی جانب سے اسلام آباد میں قائم پناہ گاہوں میں رہنے والے غریب  افراد  میں موسم سرما کے کپڑے تقسیم کیے گئے

36

اسلام آباد۔7جنوری  (اے پی پی):پاکستان بیت المال کی جانب سے اسلام آباد میں قائم پناہ گاہوں میں رہنے والے غریب  افراد  میں موسم سرما کے کپڑےتقسیم کیے گئے   ۔  جمعہ کو یہاں  اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں قائم پانچ پناہ گاہوں میں رہنے والے 500 سے زائد غریب افراد  میں پاکستان بیت المال کی جانب سے موسم سرما کے کپڑے، شالیں، ٹوپیاں اور جرابیں  تقسیم کی گئیں ۔ پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی )ملک ظہیر عباس کھوکھر نے پناہ گاہوں میں ہر مستحق فرد تک مذکورہ سامان کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خود تقسیم کے عمل کی نگرانی کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی بیت المال  نے ملک کے پسماندہ ترین طبقے کا احساس کرنے اور ہمدردانہ جذبات کے وزیر اعظم  عمران  خان کے اقدام کو احسن قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیہاڑی دار طبقے ، مزدوروں، مسافروں اور دیگر ضرورت مندوں کو انتہائی سرد موسمی حالات سے بچانے  کیلئے  اس طرح کا مہربان اقدام واقعی ملک کی کمزور طبقے  کے لیے وزیر اعظم عمران  کی محبت اور پیار کو بیان کرتا ہے۔