کوئٹہ۔7جنوری (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جمعہ کے روز حلقہ پی بی 31 سریاب روڈ قمبرانی روڈ سبزل روڈ اور اسپنی روڈ کا دورہ کیا اور بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا ،رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے، وزیراعلیٰ نے ایڈمنسٹریٹر کیو ایم سی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات و مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جاسکتی، وزیراعلیٰ نے بارشوں کے جمع ہونے والے پانی اور گندگی کی صفائی اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ بارشوں کے جمع ہونے والے پانی سے پیدل گزر کر دوسری جانب پہنچے اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا وزیراعلیٰ نے سیکیورٹی حکام کو لوگوں کو قریب آنے سے روکنے پر منع کر دیا ،وزیراعلیٰ نے لوگوں سے تفصیلی بات چیت کی اور انہیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوۓ موقع پر احکامات جاری کیےۓ وزیراعلیٰ نے لوگوں سے کہا کہ آپکی حکومت شہری مسائل کے حل کے لیےتمام وسائل بروئے کار لائے ۓ گی ،کوئٹہ پیکج کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے ۓ گا اور کوئٹہ پیکج کی منصوبہ بندی کو درست سمت میں لایا جاۓ ئے گا ،وزیراعلیٰ کے دورہ کے دوران روٹ نہیں لگایا گیا اور نہ ہی ٹریفک کو روکا گیا۔











