ملتان۔7جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز ملتان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں صحت سہولت کارڈ بلا امتیاز, بلا تفریق، فی خاندان 10 لاکھ روپے تک کا مفت علاج ہوگا۔











