ملتان۔7جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز ملتان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کو انسانی بحران، معاشی تباہی سے بچانے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی۔











