پنڈی بھٹیاں؛ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی متعددوارداتوں میں ملوث پیشہ ور گینگ کے 4ملزمان گرفتار

28

پنڈی بھٹیاں،8جنوری( اے پی پی): تھانہ سٹی   پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی متعددوارداتوں میں ملوث پیشہ ور گینگ کے 4ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ احمد رضا عرف ٹیپو، قاسم، امتیاز اور زین علی  شامل ہیں۔

 پولیس نے  ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، سولر پلیٹس و دیگر مال مسروقہ اور غیر قانونی اسلحہ برآمدکر لیا ہے۔ ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو قیمتی اشیاء سے محروم کر دیتے تھے۔ ملزمان نے ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

اس حوالے سے ڈی پی او حافظ آباد بلال ظفر شیخ  نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

سورس: وی این ایس، پنڈی بھٹیاں