چترال کے نوجوان شید حیدر نے برف سے  مغل شہزادی کا مجسمہ بنا کر سب  کو حیران کردیا

50

چترال،08جنوری(اے پی پی): ضلع اپر چترال کے ریشن   علاقہ راغین سے تعلق رکھنے والے شید حیدر   نے برف سے ایک مغل شہزادی کا مجسمہ بنا کر سب  کو حیران کردیا ہے۔ شیر حیدر  پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور ہے، اس نے حالیہ برف باری میں جب لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے اور خود کو قید تنہائی میں محسوس کررہے تھے تو اس نے سوچا کہ کیوں نہ لوگوں کو چند لمحوں کیلئے کچھ خوشیاں دوں۔ یہ سوچ کر شیر حیدر نے برف سے ایک مغل شہزادی کا مجسمہ  بنانا شروع کیا اور اس کی بالوں  کو کالا رنگ لگاکر سفید برف کو کالے زلفوں میں بدل دیا۔

 شید حیدر کا  کہنا ہے کہ میں اس سے بھی زیادہ بہترین قسم کا مجسمہ بنا سکتا ہوں  مگر میرے پاس کوئی حاص سامان یا اوزار نہیں ہے اگر ان کو ذرا  ملیں اور ان کی حوصلہ افزائی ہو تو وہ اس سے اچھے اچھے مجسمے  بنا کر ملک کا نام روشن کرسکتا ہے۔

سورس: وی این ایس، چترال