چنیوٹ،09 جنوری (اے پی پی ): وفاقی وزیر اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نئی آڈیو سے ن لیگ کی آمرانہ ذہنیت کھل کر سامنے آگئی ، ہماری پارٹی کے اکاؤنٹس ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے کھوہ کھاتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چنیوٹ کے نجی دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کے بنک اکاؤنٹ ہیں ، پیپلز پارٹی کے تو کھوہ کھاتے ہیں ، پیپلز پارٹی نے جو جعلی اکاؤنٹ بنا رکھے ہیں پاپڑ والے فالودے والے سب کہانی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارا سب پیسہ اور ریکاردڈ صاف شفاف ہے ، عمران خان واحد حکمران ہے جو اپنے ایک ایک پیسے کا حساب دے کر آیا ہے ۔ شریف فیملی کا یہ المیہ رہا ہے ، ان کو اداروں میں اپنی دھونس جماتے ہیں ۔ ان کو عدلیہ میں بھی آپ ے جج چاہیں ۔ نئی آڈیو سے ان کی آمرانہ ذہنیت کھل کر سامنے آ گئی ہے ۔
سورس:وی این ایس، چنیوٹ











