سکھر،11جنوری(اے پی پی ) : میڈیا کونسل کے مرکزی صدر مہر حمید انور سے اسمال ٹریڈرز کے صدر و ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے منگل کو یہاں ملاقات کی ہے ۔
اس موقع پر میڈیا کونسل کے مرکزی صدر مہر حمید انور نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہوئی ہے کہ سکھر میں چھوٹے تاجروں کے مسائل کے حوالے سے سکھر اسمال ٹریڈرز اور عوامی مسائل کے حوالے سے ڈیویلپمنٹ الائنس حاجی جاوید میمن کی قیادت میں بہترین انداز میں کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جاوید میمن جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جو بغیر کسی مفادات کے خدمت خلق کے جذبے سے عوام کے لیے کام کرتے ہیں ایسے لوگ ہی پاکستان میں سماجی انقلاب لاسکتے ہیں ،پاکستان میڈیا کونسل کا ہر ورکر اسمال ٹریڈرز اور ڈیویلپمنٹ الائنس کے ساتھ ہے اور ان کی آواز کو پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے ذریعے حکومتی اداروں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریگا۔
اس موقع پر حاجی محمد جاوید میمن کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان میڈیا کونسل ، میڈیا ورکرز کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل کو بہترین انداز میں اجاگر کر رہی ہے جو ایک بہترین عمل ہے ہم نے ہمیشہ تاجروں اور عوام کے مفادات کیلئے دن رات کام کیا ہے یہ کام صرف رضائے الہٰی کے لیے کرتے ہیں۔
آخر میں آئے ہوئے مہمان کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سکھر ڈویژن کے صدر حاجی محمد ریاض کھوکھر ، اشفاق کھوسو، عادل راجپوت، سید ظفر عباس شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔











