لاہور 11 جنوری ( اے پی پی ) انسٹی ٹیوٹ فار آ رٹ اینڈ کلچر میں انٹرفیتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔کانفرنس میں صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجازعالم کی خصوصی شرکت چیف جسٹس لاہور(ر) انوارالحق ، جنرل(ر) غلام مصطفیٰ وائس چانسلر ڈاکٹر فیصل جنجوعہ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر خرم پنجاب یونیورسٹی سے پروفیسر کلیان سنگھ اور سیدہ مہناز ایم پی اے سندھ دیوان سچل اور عبداللہ ملک نے شرکت کی۔تمام مقررین نے معاشرے میں عدم برداشت کے خاتمے پر زور دیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم نے کہا کہ معاشرے میں انٹرفیتھ ہارمنی کی زیادہ ضرورت اکثریت کو ہے سب کو ملکر پر تشدد رویوں کا خاتمہ کرنا ہوگا سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات کو ہر حال میں روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ انٹرفیتھ ہارمنی کی پالیسی بنائی پنجاب کے اس اقدام کو سپریم کورٹ نے بھی سراہا 188 کتب سے نفرت انگیز مواد کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹر فیتھ کو مضمون کے طور پر لازمی بنانے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے یونیورسٹی انتظامیہ کو بہترین کاوش پر مبارکباد دی اور نوجوان طلباء سے مختلف قسم کے سوالات بھی کئیے۔تقریب کے اختتام پر تمام معزز مہمانوں میں یادگاری شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں۔











