صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدگنگارام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈبلاک کی تعمیر کی پیش رفت کاجائزہ لینے سائٹ پر پہنچیں

11

لاہور13جنوری(اے پی پی):صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد گنگا رام ہسپتال میں مدَر اینڈ چائلڈ بلاک کی تعمیر کا جائزہ لینے پہنچیں تو سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹراحمدجاوید قاضی،سپیشل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل اور چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی بھی وزیر صحت کے ہمراہ تھےاس موقع پروائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر عامرزمان خان،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراطہر،پراجیکٹ ڈائریکٹر شیخ اعجاز،چیف انجنئیر سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ ودیگرمتعلقہ اداروں کے افسران بھی موجودتھےپراجیکٹ ڈائریکٹر نے وزیرصحت اور سیکرٹری صحت کو مدراینڈ چائلڈ بلاک کی تعمیرکی تازہ پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا ڈاکٹر یاسمین راشدنے مدراینڈ چائلڈ بلاک میں مریضوں کیلئے بنائے گئے مختلف وارڈز،نرسنگ سٹیشنز،ڈلیوری رومز، پارکنگ، استقبالیہ اور غسل خانوں کا جائزہ لیا اور بعدازاں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں مدراینڈ چائلڈ بلاک کی تعمیرکے حوالہ سے اہم اجلاس کی صدارت بھی کی ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت موجودہ اور اگلی کئی نسلوں کیلئے کام کررہی ہے گنگارام ہسپتال میں 600بستروں پرمشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ بلاک ہزاروں ماؤں اور بچوں کی زندگیوں کا ضامن بنے گا       پنجاب کے مختلف اضلاع میں مدراینڈ چائلڈ ہسپتال تعمیرکئے جارہے ہیں پاکستان کی تاریخ میں صحت کے شعبہ میں اتنی ترقی نہیں ہوئی گنگارام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ بلاک میں تسلی بخش کام ہوررہاہے ڈاکٹریاسمین راشد نے مزید کہا کہ گنگارام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ بلاک کا رواں سال ہی افتتاح کردیاجائے گاپنجاب میں مدراینڈ چائلڈ ہسپتال ہزاروں ماؤں اور بچوں کو بچانے کا سبب بنیں گےتمام متعلقہ ادارے گنگارام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ بلاک کی تعمیرکیلئے محنت سے کام کررہے ہیں اور پنجاب میں مدراینڈ چائلڈ بلاکس کی تعمیرکیلئے فنڈزکی کوئی کمی نہیں ہے۔