پی ٹی آئی کے دور میں پنجاب میں تاریخی ترقیاتی منصوبو ں پر کام ہو رہا ہے، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کی میڈیا سے بات چیت

22

لاہور13 جنوری (اے پی پی): معاون خصوصی وزیر اعلیٰ و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے  کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں  پنجاب میں تاریخی ترقیاتی منصوبو ں پر کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہےڈیمز، سڑکیں، صحت کارڈ، کسان کارڈ، آفٹر نون سکول پروگرام جیسے دیگر منصوبے اس امر کی گواہی دیتے ہیں کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کا عمل جاری ہے البتہ چند سیاسی شعبدہ باز معاشی ڈاکٹروں کے روپ میں سامنے آکر نت نئے ٹوٹکے بتا رہے ہیں ان ٹوٹکوں سے بچنا ہے۔ حسان خاور نے مزید کہا کہ پاکستان میں آئی ایم ایف کا جاری پروگرام پہلا پروگرام نہیں ہےاس سے قبل بھی 1958 سے آج تک آئی ایم ایف پاکستان کو 22 پروگرام دے چکا ہےسابقہ حکومتیں سمجھتی تھیں کہ آئی ایم ایف ایک ٹائٹینک بن چکا ہے جس کا رخ نہیں موڑا جا سکتالیکن تحریک انصاف نے اس مفروضے کی نفی کی عمران خان کی قیادت میں نہ صرف اس ٹائیٹینک کا رخ موڑا گیا بلکہ حادثے سے بچا کر معیشت کو صحیح ٹریک پر کھڑا کیا گیا حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھانے والے عوام کو پہلے ان 22 پروگرامات کا جواب دیں۔