ڈیزرٹ چیلینج جیپ ریلی؛ اونٹوں، گھوڑوں کی دوڑ سمیت ملاکھڑے کے  کھیل منعقد

46

تھرپارکر،15 جنوری ( اے پی پی): ڈیزرٹ چیلینج جیپ ریلی میں سندھ کی ثقافت کے رنگ بھی اجاگر  ہو گئے۔  اونٹوں، گھوڑوں کی دوڑ سمیت ملاکھڑے کا کھیل بھی ہوا۔ اونٹوں کی دوڑ میں پہلی پوزیشن امین رند، دوسری پوزیشن پریم بجیر جبکہ تیسری پوزیشن نرسو بھیل نے حاصل کی۔میراتھن ریس میں ساٹھ سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا جس میں پہلی پوزیشن نرسنگ، دوسری پوزیشن گینو کولہی جبکہ تیسری پوزیشن سرون بھیل نے حاصل کی۔اس کے علاوہ گھوڑوں کی دوڑ کے بھی زبردست مقابلے کروائے گئے ۔ گھوڑوں کی دوڑ میں پہلی پوزیشن محمد خان جونیجو کے گھوڑے پر سوار مست علی کھوسو، دوسری پوزیشن پیر پپو شاہ کے گھوڑے پر سوار لالو پتافی جبکہ تیسری پوزیشن حاجی جان محمد چانڈیو کے گھوڑے پر سوار نذیر احمد نے حاصل کی۔

سورس:وی این ایس، تھرپارکر