سکھر،15جنوری(اے پی پی):جمعیت طلباءاسلام صوبہ سندھ کے مرکز ی صدر ہدایات اللہ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو سماجی برائیوں سے بچانے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے کہ تاکہ ایسا دینی وسماجی برائیوں سے پاک معاشرہ کا قیام عمل میں لایا جا سکے جس کی بدولت نوجوان نسل دنیاوی و دینی تعلیمات سے آرائستہ ہو کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے ٹی آئی یونٹ کے زیر اہتمام جامعہ محمودیہ میں منعقد ایک تربیتی نشست بعنوان ( نوجوان نسل اور ہمارا کردار ) تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تربیتی نشست تقریب میں جے ٹی آئی صوبہ سندھ کے نائب صدر نعیم اللہ لغاری ، اسامہ محمود ہالیجو ی سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تقریب میں تعلیمی مسائل سمیت نوجوانوں کو معاشرتی برائیوں سے بچاو سمیت دنیاوی و دینی تعلیمات حصول کے حوالے سے مختلف تربیتی بیان کئے گئے اور انہیں ہدایات دی کہ نوجوان نسل خود کو ایک دین دار شخصیت میں ڈھالیں۔
سورس:وی این ایس، سکھر











