ریسکیو مری نے  محدود وسائل اور چیلنجنگ صورتحال میں  72 گھنٹےمسلسل کام کیا، ترجمان ریسکیو پنجاب

56

مری، 18 جنوری(اے پی پی): ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق محدود وسائل اور چیلنجنگ صورتحال میں ریسکیو مری نے 72 گھنٹےمسلسل کام کیا،مشکل ترین حالات میں بہترین ریسپانس کیا انہوں نے  کئی پھنسے ہوئے لوگوں کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنایا۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق مری کنٹرول میں زیادہ تر کالز بند راستوں کو کھلوانے کے متعلق تھیں، مری کنٹرول روم نے متعلقہ اداروں سے راستہ کھلوانے کیلئے کوارڈینیشن بھی کیا، راستے بند ہونے کے باعث 25 لوگوں کو پیدل ریسپانس سے فرسٹ ایڈ مہیا کی گی اور 5سیریس مریضوں کو سینکڑوں گز پیدل اسٹریچر پہ ہاسپٹل شفٹ کیا گیا۔