اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اومی کرون کا پھیلاؤ، حکومت نے 2 بلین ڈالر کی ویکسین درآمد کرکے لوگوں کو لگوائی۔ اومی کرون کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، موجودہ کیسز پانچ ہزار یومیہ تک پہنچ گئے ہیں، ویکسین لگانے والے افراد اومیکرون سے کم متاثر ہوتے ہیں، بدقسمتی سے سندھ ویکسی نیشن میں سب سے پیچھے ہے، کراچی میں اومیکرون کے کیسز بہت زیادہ ہیں، سکولوں کے بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، حکومت نے دو بلین ڈالر سے زائد کی ویکسین درآمد کر کے اپنے شہریوں کو لگائی، کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں بڑا حصہ ادویات کی درآمد ہے، صرف ویکسین کی درآمد پر دو بلین ڈالر خرچ ہوئے۔











