اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان ک نےنیشنل سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز پالیسی21-2020ء کے اجراء کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے غلط فیصلوں سے ملک نیچے گیا، صحیح فیصلوں سے اوپر لا رہے ہیں.
وزیراعظم نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ پاکستان خطہ میں تیزی سے آگے بڑھتا ہوا ملک تھا، بیرونی دنیا میں ہماری بڑی عزت تھی اور ہمیں بہت اہمیت دی جاتی تھی اور دنیا ہماری ترقی کے ماڈل دیکھنے کیلئے آتی تھی لیکن پھر ہم اپنا راستہ کھو بیٹھے اور غلط فیصلے کئے جس کے نتیجہ میں ہم زوال کا شکار ہو گئے، ہماری بیورو کریسی جس میں بڑی قابلیت تھی اس میں میرٹ کا خاتمہ ہو گیا اور وہ افسران جو پہلے سہولتیں فراہم کرنے پر توجہ دیتے تھے وہ رکاوٹیں ڈالنے لگ گئے، ہماری حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جو بھی محکمہ اور افسر زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبہ سمیت کاروبار کے راستے میں رکاوٹیں ڈالے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔











