دیوالیہ ہونیکے خطرہ آور کورونا سمیت ملکی تاریخ کے بدترین بحرانوں کا مقابلہ کیا، وزیراعظم عمران خان کا نیشنل سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز پالیسی21-2020ء کے اجراء کے موقع پر تقریب سے خطاب

24

اسلام آباد۔19جنوری  (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان ک نےنیشنل سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز پالیسی21-2020ء کے اجراء کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالیہ ہونے کے خطرہ آور کرونا سمیت ملکی تاریخ کے بدترین بحرانوں کا مقابلہ کیادیوالیہ ہونیکے خطرہ آور کورونا سمیت ملکی تاریخ کے بدترین بحرانوں کا مقابلہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کوویڈ کی صورتحال کے ساتھ ہی افغانستان میں صورتحال تبدیل ہو گئی جس کے نتیجہ میں روپے کی قدر میں کمی آنے سے اشیاء کی قیمتیں جو پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر کے باعث بلند ہو گئی تھیں، میں مزید اضافہ ہو گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان ساری مشکلات اور مسائل کے باوجود آج پاکستان کی برآمدات ریکارڈ سطح پر ہیں، ریکارڈ غیر ملکی ترسیلات زر ہیں، ریکارڈ ٹیکس کلیکشن ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں نے حکومت میں آنے سے پہلے 8 ہزار ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا اعلان کیا تھا، 6 ہزار ارب روپے کا ہدف حاصل کر لیا ہے، 8 ہزار ارب روپے سے بھی زائد ٹیکس جمع کریں گے، اس کیلئے ہم آٹومیشن اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لا رہے ہیں کیونکہ پاکستان میں بے تحاشا لوگ ٹیکس نہیں دیتے، صرف 20 لاکھ ٹیکس دہندگان ہیں