ملتان شجاع آباد اور گردونواح میں شدید دھند کا راج

84

ملتان 20 جنوری)اے پی پی ): ملتان شجاع آباد اور گردونواح میں شدید دھند کا راج، ملتان شجاع آباد لاڑ روڈ اور اولڈ شجاع آباد ناگ شاہ روڈ پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر،دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے موٹروے  شیرشاہ ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی لمبی لمبی لائن لگ  گی جو کہ فوگ کم ہونے کے انتظارمیں  ہیں ، ٹریفک پولیس کی  ہدایت کے مطابق شہری غیر ضروری سفر سے  گریزکریں، ڈرائیور حضرات کانوائے کی شکل میں سفر کریں اور شہری اور ڈرائیور حضرات فوگ لائٹ کا استعمال کریں۔