ماسک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے چیک پوائنٹس بھی قائم کیے جائیں گے:سردارعثمان بزدار

20

لاہور20جنوری ( اے پی پی ) ہر شہری کیلئے فری ماسک،بزدار حکومت کا شہریوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے ایک اور احسن اقدام وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہریوں میں فری ماسک تقسیم کرنے کی مہم کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ آفس میں فری ماسک تقسیم کرنے کی تقریب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کو ان کے محکموں کے افسروں اور عملے کیلئے ماسک دیئے اور کہا کہ خصوصی ماسک کورونا اورسموگ سے بچاؤ کیلئے موثر ثابت ہوں گے ماسک کا استعمال ہر شہری کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے ماسک پہننا ضروری ہےپہلے فیز میں لاہور کے منتخب علاقوں میں فری ماسک تقسیم کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے مرحلہ وار لاہوراورپورے پنجاب میں فری ماسک تقسیم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو کورونا کی نئی لہر سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرتے رہیں گے کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک اورسماجی فاصلہ ناگزیر ہے پنجاب کے ہر شہری کو واش ایبل کورونا ماسک مہیاکریں گے پوسٹ آفس کے ذریعے گھر گھر تک ماسک پہنچائے جائیں گےماسک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے چیک پوائنٹس بھی قائم کیے جائیں گے۔عثمان بزدار نے کہا کہ یونیورسٹی طلباء کو آگاہی مہم کے لئے انٹرن شپ آفر کریں گے سکولوں کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر فری ماسک مہیا کیے جائیں گے فری ماسک آگاہی مہم کیلئے مذہبی سکالرز،فنکار اوردیگرعوامی شخصیات فلیگ مارچ بھی کریں گےامریکن کلودنگ برینڈ ہینس برینڈ ان کارپوریشن کافری ماسک فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں

۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسران میں شیلڈیں بھی تقسیم کیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری اطلاعات،کمشنر لاہور ڈویژن اورمتعلقہ حکام بھی اس موجود تھے۔